سپریم کورٹ انتخابی امیدواروں کی اہلیت سے متعلق آج درخواست کی سماعت کرے گی

ثناء نیوز  منگل 26 مارچ 2013
ریٹرننگ آفیسر، الیکشن ٹربیونل اور تمام عدالتوںکو ہدایت کی جائے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن جس امیدوارکی ڈگری جعلی قرار دے اسے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیں۔ فوٹو: فائل

ریٹرننگ آفیسر، الیکشن ٹربیونل اور تمام عدالتوںکو ہدایت کی جائے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن جس امیدوارکی ڈگری جعلی قرار دے اسے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ آج منگل کو ڈاکٹر مبشر حسن کی درخواست کی ساعت کرے گا۔

درخواست میں انتخابی امیدواروں کی اہلیت طے کرنے کیلیے 5 نکات اٹھائے ہیں۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کوحکم دیا جائے کہ وہ 2008ء میں امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی جانے والی ڈگریوں کی فوری طورپر تصدیق کریں۔

ریٹرننگ آفیسر، الیکشن ٹربیونل اور تمام عدالتوںکو ہدایت کی جائے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن جس امیدوارکی ڈگری جعلی قرار دے اسے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیں۔عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ان تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے حلف نامہ لیا جائے کہ یہ آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہ اترنے والے ان امیدواروں کو الیکشن ٹکٹ نہیں دیںگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔