حسن علی کی وہیل چیئر پر وطن واپسی

اسپورٹس رپورٹرز  بدھ 31 جنوری 2018
پوری کوشش کے باوجود ہم ون ڈے سیریز میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کرپائے؛ فوٹوفائل

پوری کوشش کے باوجود ہم ون ڈے سیریز میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کرپائے؛ فوٹوفائل

 کراچی /  لاہور: قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے وطن واپس پہنچ گئی سرفراز احمد اور رومان رئیس کراچی جبکہ دیگر  پلیئرز لاہور آئے۔

کپتان نے میڈیا کیساتھ بات چیت سے گریز کیا، انجرڈ فاسٹ بولر حسن علی کو وہیل چیئر پر ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا، حالانکہ نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کے جشن میں وہ سب سے آگے رہے ، روانگی کے وقت بھی وہ خود چل رہے تھے اور سوشل میڈیا پر سلیفیز بھی شیئر کیں۔

دریں اثنا کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں رومان رئیس نے کہا کہ پوری کوشش کے باوجود ہم ون ڈے سیریز میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کرپائے، ناکامیوں کے دوران سامنے آنے والی خامیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہتر کھیل پیش کرنا چاہااور کامیاب رہے۔ انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے عالمی نمبر ون پوزیشن واپس چھین لینا بڑی خوشی کی بات ہے،اس فتح کا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ اور معاون اسٹاف سمیت سب کوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔