شمالی کوریا نے امریکا پر میزائل حملے کی دھمکی دے دی

ویب ڈیسک  منگل 26 مارچ 2013
شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست  ہوائی، گوام اور امریکی مین لینڈ کے علاقوں پر راکٹوں سے بمباری کی جائے گی۔ فوٹو: اے ایف پی

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست ہوائی، گوام اور امریکی مین لینڈ کے علاقوں پر راکٹوں سے بمباری کی جائے گی۔ فوٹو: اے ایف پی

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے امریکا کی مختلف ریاستوں پر میزائل حملے کی  دھمکی دے دی ہے۔

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست  ہوائی، گوام اور  مین لینڈ  پر میزائلوں سے حملے کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں شمالی کوریا کی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل حملے کی دھمکی کے بعد جنوبی کوریا ، جاپان اور امریکی حکام نے کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے غور شروع کردیا ہے

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے راکٹ حملے کی یہ دھمکی امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان نئے دفاعی معاہدے کے بعد دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔