کراچی: شاہ فیصل کالونی میں حساس اداروں کی کارروائی ،ٹارگٹ کلرگرفتار

ویب ڈیسک  منگل 26 مارچ 2013
ٹارگٹ کلر سعید آغا عرف مونی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ذرائع فوٹو:فائل

ٹارگٹ کلر سعید آغا عرف مونی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ذرائع فوٹو:فائل

کراچی: حساس اداروں نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرکے مبینہ ٹارگٹ کلر سعید آغا کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں حساس اداروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس میں ٹارگٹ کلر سعید آغا عرف مونی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، سعید آغا پر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔