جے یو آئی ہر میدان میں سیکولرازم کا مقابلہ کرے گی، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک  منگل 26 مارچ 2013
آنے والا وقت جمعیت علمائے اسلام کا ہوگا، مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

آنے والا وقت جمعیت علمائے اسلام کا ہوگا، مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

مردان: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ امن کی بات کرنے والوں نے اپنے ہاتھ پشتونوں کے خون سے رنگے، عوام انتخابات میں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔

مردان میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک گیر جماعت بن کر ابھر رہی ہے، آنے والا وقت جمعیت علمائے اسلام کا ہوگا کیونکہ ان کی جماعت چاہتی ہے ملک میں عوام کو امن دیا جائے، اس کے لئے جرگوں کے ذریعے قیام امن کے لیے کوششیں کی جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ امن کی بات کرنے والوں نے اپنے ہاتھ پشتونوں کے خون سے رنگے، عوام انتخابات میں فیصلہ کریں گے کہ جے یوآئی کے علاوہ ملک میں کوئی امن قائم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عمران خان سے انتخابی اتحاد کرکے جمائما کلچر قبول کرلیا ہے لیکن جے یو آئی سیکولر ازم کے خلاف ہر میدان میں مقابلہ کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔