لاہور: میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 26 مارچ 2013
27 جنوری سے فی اسٹاپ کرایہ 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ 40 روپے وصول کیا جائے گا، میٹرو بس انتظامیہ  فوٹو: اے ایف پی/ فائل

27 جنوری سے فی اسٹاپ کرایہ 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ 40 روپے وصول کیا جائے گا، میٹرو بس انتظامیہ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

لاہور: میٹرو بس سروس اتھارٹی نے میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق 27 مارچ سے فی اسٹاپ کرایہ 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ 40 روپے وصول کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس کا 20 روپے کرایہ عارضی طور پر ایک ماہ کے لئے تھا جو اب بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب عوام نے کرایے میں اس اضافے کو نامنظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 روپے کرایہ مہنگائی کے اس دور میں ان کی استطاعت سے باہر ہے لہٰذا اسے دوبارہ 20 روپے پر لایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔