نوازشریف دوروزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 1 فروری 2018
سابق وزیراعظم سینیٹ کے الیکشن اوردیگرپارٹی معاملات پر بات چیت کریں گے: فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم سینیٹ کے الیکشن اوردیگرپارٹی معاملات پر بات چیت کریں گے: فوٹو: فائل

 کراچی: سابق وزیراعظم نوازشریف دوروزہ دورے پر شہر قائد پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف آج دوروزہ دورے پرکراچی پہنچے ہیں۔ نوازشریف اپنے دورہ کے دوران پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سابق وزیراعظم اجلاس کی صدارت کے بعد پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس کے دوران سینیٹ کے الیکشن اور دیگر پارٹی معاملات پر مشاورت بھی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔