- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
فیڈریشن کے عہدیداروں کا انتخاب کالعدم، نئے الیکشن کرانے کا حکم
کراچی: وفاقی وزارت تجارت کے ماتحت ادارے ڈائریکٹریٹ جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز (ڈی جی ٹی او) نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات برائے سال 2013 پر اعتراض عائد کرتے ہوئے صدر اور دیگر عہدوں کے لیے انتخابات ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ 2013 کے مطابق منعقد کرنے کے احکام جاری کردیے ہیں جس کے بعد ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب عہدیداروں نے بظاہر قانونی جواز کھودیا ہے اور انتخابات ازسرنوکرانا ہوں گے۔
ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز نے 26 مارچ 2013 کو جاری کردہ مراسلہ نمبر 17(31)/2008-TO(C) کے ذریعے ایف پی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل کو ہدایت جاری کی ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے سال 2013 (جس کے عہدوں کی مدت 31 دسمبر 2013 کو ختم ہوگی) کے لیے انتخابات ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 کے تحت عمل میں لائے جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ اور ٹریڈ آرگنائزیشنز رولز 2013 نافذ ہیں، ایف پی سی سی آئی کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ ایکٹ اور رولز کے عین مطابق انتخابات منعقد کیے جائیں بالخصوص رول 18، رول 20 اور شیڈول ڈی سمیت ایف پی سی سی آئی کے آرٹیکل آف میمورینڈم کی اصل روح کے مطابق الیکشن منعقد کیے جائیں۔ ایف پی سی سی آئی کے ایک سینئر رکن کا کہنا ہے کہ اس سال پنجاب سے صدر منتخب کیاجانا ہے لیکن فیڈریشن کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلام آباد سے صدر منتخب کیا گیا جو صوبے کاحصہ نہیں بلکہ فیڈرل ٹیریٹری کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔