- فن لینڈ کی وزیراعظم کو پرائیوٹ پارٹی ویڈیو وائرل ہونے پر کڑی تنقید کا سامنا
- کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختم، محکمہ موسمیات
- عمران خان کے سیکریٹری اعظم خان کی بطورایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ
- کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی
- پشاور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہنوں سمیت 3 لڑکیوں کو قتل کردیا
- شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تعلیمی نظام بھی درہم بھرم
- ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے چھٹی دینے کا فیصلہ
- امریکی کمانڈر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کے معترف
- عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، وزیراعظم
- شہباز گل پر جسمانی تشدد کی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
- زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
- تاجر برادری نے نئے حکومتی ٹیکس کو مسترد کردیا
- سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک
- پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
- اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر
- پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا
- عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار
- مون سون کا سسٹم شدت کے ساتھ موجود، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان
- جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
تعلیمی اداروں میں اداکاری، موسیقی اور تکنیک کے شعبے قائم ہونے چاہئیں، حیا سہگل

میزبانی اورفنون لطیفہ کے دیگرشعبوں میں قسمت آزمائی کا ارادہ ہے، اداکارہ وماڈل کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل
لاہر: اداکارہ وماڈل حیا سہگل نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایکٹنگ، میوزک اورتکنیکی شعبوں کے ڈیپارٹمنٹ بنانے چاہئیں۔
’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے حیا سہگل نے کہا کہ ایک فنکارکیلیے ضروری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو دوسرے شعبوں تک بھی پھیلائے۔ اس سلسلے میں فن وثقافت کے فروغ کے لیے بنائے گئے اداروں اور دوسری جانب تعلیمی اداروں کو بھی اپنا اہم کردارادا کرنے کی ضرورت ہے جس طرح ہمارے پڑوسی ملک میں نوجوانوں کو باقاعدہ ایکٹنگ سکھائی جاتی ہے، اسی طرح اب ہمارے ہاں بھی اس شعبے کوسنجیدگی کے ساتھ لینا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایکٹنگ، میوزک اورتکنیکی شعبوں کے ڈیپارٹمنٹ بنانے چاہئیں اوروہاں اسٹوڈنٹس کی تربیت کیلیے ایسے اساتذہ کوتعینات کرنا چاہیے جواداکاری، میوزک ، ڈائریکشن اورتکنیکی شعبوں کے ماہرہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں جب بھی مختلف تقریبات میں شریک ہوتی ہوں توبہت سے نوجوان مجھ سے ملاقات کے دوران اپنی صلاحیتوں کے اظہارکیلیے پلیٹ فارمز کی معلومات حاصل کرتے ہیں۔ جس سے پتہ لگتا ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اب شوبزکواپنا پروفیشن بنانا چاہتی ہے لیکن ہمارے ہاں ایسے ادارے بہت کم ہے ، جہاں پرنوجوان کچھ سیکھ سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں بہت سا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حیاسہگل نے کہا کہ موجودہ دورمیں سامنے آنے والا ٹرینڈ مجھے بھی بے حدمتاثرکرتا ہے کہ ایک فنکارصرف ایکٹنگ ہی نہیں بلکہ ماڈلنگ اورمیزبانی کے ساتھ اوربھی بہت کچھ کررہا ہے۔ ایسے میں، میں بھی جلد ہی اپنی صلاحیتوں کودوسرے شعبوں میں آزماؤں گی۔ انہوں نے بتایا کہ بطور ماڈل توبہت سا کام کیا اورکررہی ہوں لیکن میزبانی اوردیگرشعبوں میں قسمت آزمائی کا ارادہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔