سلمان کیخلاف اقدام قتل کے مقدمے کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی

نیٹ نیوز  بدھ 27 مارچ 2013
سلمان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی گاڑی تلے ایک شخص کو کچل دیا تھا اور چار کو زخمی کر دیا تھا۔    فوٹو: فائل

سلمان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی گاڑی تلے ایک شخص کو کچل دیا تھا اور چار کو زخمی کر دیا تھا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی فلم نگری ممبئی کی عدالت میں سلمان کے وکیل نے کچھ دستاویزات پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی۔

عدالت نے دو ہزار دو کے غیر ارادی قتل کے مقدمے میں سلمان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن وہ علاج کی غرض سے امریکا میں تھے اور اتوار کو واپس لوٹے تھے۔ عدالت نے ان کی غیر حاضری کا عذر قبول کرتے ہوئے انھیں اگلی تاریخ پر پیش ہونے حکم دیا۔ سلمان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی گاڑی تلے ایک شخص کو کچل دیا تھا اور چار کو زخمی کر دیا تھا جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہ خود گاڑی چلا رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔