عراق، امریکا نے فرقہ وارانہ فسادات کیلیے ڈیتھ اسکواڈ بنائے، رپورٹ

 بدھ 27 مارچ 2013
قصبہ تزخرماتو میں بکتربندگاڑی بم دھماکے سے تبا ہ، 2 سیاستدان ایک محافظ ہلاک. فوٹو: وکی پیڈیا

قصبہ تزخرماتو میں بکتربندگاڑی بم دھماکے سے تبا ہ، 2 سیاستدان ایک محافظ ہلاک. فوٹو: وکی پیڈیا

لندن: امریکا نے عراق میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کے لیے  ڈیتھ اسکواڈ کواسلحہ اور تربیت فراہم کی، ان ہی ڈیتھ اسکواڈ نے خفیہ ٹارچرسیلز بھی قائم کیے۔

جس کی پشت پناہی ڈیوڈ پیٹریاس کررہے تھے۔ برطانوی نشریاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایل سلواڈوراور نکاراگوا میں پراکسی وارلڑنے والے امریکی کرنل (ر)  جیمزاسٹیل نے عراقی پولیس کے کمانڈو یونٹس کو تربیت دی جبکہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ان ڈیتھ اسکواڈز کے لیے اربوں ڈالرزکے فنڈز فراہم کیے۔

پنٹاگون کے ترجمان نے رپورٹ پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رپورٹ کے جائزے کے بعد کوئی بیان دیں گے۔آن لائن کے مطابق متنازع قصبے تزخرماتو  میں   بکتر بندگاڑی سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں گروپ کا ایک محافظ، سٹی کونسل سربراہ عبدالقادر نعیمی اورصلاح الدین صوبہ کے کونسلر راشد خورشید ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔