- شاہد خاقان عباسی کا پارٹی عہدے سے استعفے کی تصدیق سے گریز
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
- پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
- ایران کی گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کی دھمکی
- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
- پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار
- عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری
- 6 ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں امریکا سرفہرست
- ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی
- بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.21 فیصد کمی
- ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا
- شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیے
- دودھ کے ساتھ کافی زیادہ مفید قرار
- 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع
- پاک بھارت ’’آن لائن کرکٹ سیریز‘‘
- معاشی مسائل کا مستقل حل
- بالوں میں چاکلیٹ سجانے والی بھارتی دلہن کی ویڈیو وائرل
- میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
- الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
الیکشن نہیں لڑونگا،بے داغ افرادکاساتھ دونگا،ڈاکٹرقدیر

18کروڑآبادی اور بے پناہ وسائل کے باوجودغربت المیہ ہے،’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو ۔ فوٹو: فائل
کراچی: پاکستانی ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہاہے کہ آئندہ الیکشن میں ان لوگوں کا ساتھ دوں گا جن کا ماضی داغ دار نہیں، میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگوکے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کوجاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔ عوام کو سکون کا سانس مہیاکرنے کے لیے ہمیں مل کرکوشش کرنی ہوگی۔ میرا ذاتی ارادہ الیکشن میں حصہ لینے کانہیں۔
ضرورت پیش آئی تو اپنے نمائندے ضرورکھڑے کروںگا۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہمارے ہاں سیاست میں سچائی کا فقدان ہے۔ اگر چندسال کے لیے کوئی دیانتدار لیڈر اس ملک پر حکمرانی کے لیے آجائے تو میں سمجھتا ہوں مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ اس وقت ملک میں پانی، بجلی، گیس اور پٹرول جیسی زندگی کی اہم اشیا کی قلت ہے۔
جس کے باعث عوام شدید اذیت کا شکارہے۔ آزاد جمہوریہ پاکستان کا مطلب اگر سیاستدانوں کو معلوم ہوتا تو ملک اتنے بحرانوں میں نہ گھراہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کاکہنا تھاکہ 18کروڑ سے زیادہ آبادی اور بے پناہ قدرتی وسائل کے باوجود ہم دنیا کے غریب ترین ملکوں میں شمارکیے جاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔