- فن لینڈ کی وزیراعظم کو پرائیوٹ پارٹی ویڈیو وائرل ہونے پر کڑی تنقید کا سامنا
- کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختم، محکمہ موسمیات
- عمران خان کے سیکریٹری اعظم خان کی بطورایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ
- کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی
- پشاور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہنوں سمیت 3 لڑکیوں کو قتل کردیا
- شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تعلیمی نظام بھی درہم بھرم
- ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے چھٹی دینے کا فیصلہ
- امریکی کمانڈر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کے معترف
- عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، وزیراعظم
- شہباز گل پر جسمانی تشدد کی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
- زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
- تاجر برادری نے نئے حکومتی ٹیکس کو مسترد کردیا
- سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک
- پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
- اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر
- پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا
- عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار
- مون سون کا سسٹم شدت کے ساتھ موجود، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان
- جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
فلم کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت جہاں بھی بنے وہ پاکستانی ہی ہے، ثروت گیلانی

بھارت میں مختلف زبانوں میں بننے والی فلمیں بالی ووڈ کی ہی کہلاتی ہیں، پاکستانی فلموں کو علاقائی تعصب کی بھینٹ نہ چڑھایاجائے،اداکارہ۔ فوٹو: فیس بک پیج
لاہور: اداکارہ و ماڈل ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ فلم کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت جہاں کہیں بھی بنے وہ پاکستانی فلم ہی ہے۔
اداکارہ و ماڈل ثروت گیلانی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حالات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں اور صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ہماری فلموں کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سمیت جہاں کہیں بھی بنے وہ پاکستانی فلم ہی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں ہندی سمیت کتنی زبانوں میں فلمیں بنتی ہیں، مگر وہ اسے بالی ووڈ کی ہی فلم کہتے ہیں۔ہمیں بھی نیشنل ازم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فلم کی پروموشن اور ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ فلم بینوں کا مزاج بھی بہت بدل چکا ہے،اس کا فائدہ فلم میکر کو ہوا ہے انھیں روایتی موضوع پر فلم بنانے کا کوئی پریشر نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ثروت گیلانی نے کہا کہ فلم کے حوالے سے کافی اچھا کام ہورہاہے، اسی لیے سینماؤں پر بھی انھیں پسند کیا جارہا ہے۔پچھلے سال ریلیز ہونے والی تقریبا سبھی پاکستانی فلموں کو بالی ووڈ فلموں کے مقابلے میں اچھا رسپانس ملا تاہم اگر فلم بین اسی طرح پاکستانی فلم میکرزکو سراہتے رہے تو بہت جلد ہمارے ہاں بھی ہر ہفتے ایک سے دو فلمیں باقاعدگی ریلیز ہونا شروع ہوجائیں گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔