ہیری پوٹر سیریز کی اداکارہ کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میں سجادیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 27 مارچ 2013
 ایما واٹسن نے ہیری پوٹر سیریز سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ایما واٹسن نے ہیری پوٹر سیریز سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لندن: ہیری پوٹر سیریز سے شہرت کی بلندیاں چھونے والی اداکارہ ایما واٹسن کا مومی مجسمہ مادام تساؤ کے عجائب گھر میں سجا دیا گیا۔

 22 سالہ برطانوی اداکارہ ایما واٹسن کا مجسمہ ماہر کاریگروں نے 4 ماہ کے عرصے میں تیار کیا ہے۔ لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں نمائش کے لئے پیش کئے گئے ان کے مجسمے کو دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایما واٹسن نے ہالی ووڈ کی کامیاب ترین سیریز ہیری پوٹر سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، ایما کئی فلموں میں اداکاری کے علاوہ لاتعداد ماڈلنگ شوٹس بھی کرچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔