شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کےبعد سرکاری مراعات واپس کردیں

ویب ڈیسک  بدھ 27 مارچ 2013
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جو سرکاری مراعات واپس کی ہیں ان میں سرکاری گاڑیاں، ملازمین اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جو سرکاری مراعات واپس کی ہیں ان میں سرکاری گاڑیاں، ملازمین اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سرکاری مراعات واپس کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کےبعد جو سرکاری مراعات واپس کی ہیں ان میں سرکاری گاڑیاں، ملازمین اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

شہباز شریف اپنی رہائش گاہ سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت اور پارلیمانی بورڈ میں امیدواروں کے انٹرویو لینے کے لئے اپنی ذاتی گاڑی پر گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔