پاکستان کی تکلیف ہماری تکلیف ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

ذوالفقار بیگ  پير 5 فروری 2018
مسلمانوں پر مظالم کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پڑیگا، ڈاکٹر احمد کیخا۔ فوٹو: فائل

مسلمانوں پر مظالم کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پڑیگا، ڈاکٹر احمد کیخا۔ فوٹو: فائل

تہران: ایران کی پارلیمنٹ کے ممبر ڈاکٹر احمد کیخانے کہاہے کہ پاکستان کا دشمن ہمارادشمن ہے۔

ڈاکٹر احمد کیخانے کہاہے کہ ایران اور پاکستان اسلامی ملک ہیں، عالمی طاقتوں کی طرف سے نہتے مسلمانوں پر مظالم کے بارے میں ہمیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پڑیگا۔ انہوں نے پاکستان کا دشمن ہمارادشمن ہے، کشمیر،افغانستان اورپاکستان میں دہشت گردی اورمظالم سے دل خون کے آنسو روتا ہے، ہم ایران کی پارلیمان میں آواز بلند کریںگے۔

رکن ایرانی پارلیمنٹ نے ’ایکسپریس‘سے گفتگو میں کہا کہ ہمارادشمن ایک ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا، احتجاج سے مسائل حل نہیں ہوتے، تمام مسلمان ملکوں کو اختلافات بھلاکراسلام کی سربلندی کیلیے کام کرنا ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔