- تیزگام میں مجرے پر ٹرین انتظامیہ کو شوکاز نوٹس
- بلوچستان میں سیلاب سے یکم جون تا 16اگست جاں بحق افراد کی تعداد 202ہوگئی
- حکمرانوں نے نوٹ بینک کے لئے ووٹ بینک قربان کردیا، شیخ رشید
- مینوفیکچررز پر اسپیشل انکم ٹیکس عائد کرنے پر غور
- سی پیک، اگلے مرحلے پر عملدرآمد کی تیاری شروع کردی‘ وزیراعظم
- وزیراعظم نے چین کی رضا مندی سے سی پیک اتھارٹی تحلیل کرنے کی منظوری دیدی
- الیکشن کمیشن کے کاغذوں میں عمران خان اب بھی رکن اسمبلی ہیں، چیف الیکشن کمشنر
- پاکستان سے میچ بھارت کے اعصاب پر سوار
- بابر اعظم کے سنچری مکمل نہ کرنے پر شاہد آفریدی کا اظہارِ مایوسی
- محمد حسنین کا معاملہ، آئی سی سی کی خاموشی پرشور مچنے لگا
- پاکستان اور نیدر لینڈز کے مابین دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
- پی ایس ایل 2025؛ شیڈول براہ راست آئی پی ایل سے متصادم
- ٹیسٹ کرکٹ پاکستان کے دل سے اُترنے لگی
- کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، سڑکوں پر پانی جمع
- وزیراعظم اور انکی کابینہ کو نااہل کرنے کی درخواست مسترد
- ترکیہ کا اسرائیل سےسفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ
- صرف 5 دن میں 50 امریکی ریاستوں میں سفر کا نیا ریکارڈ قائم
- ایپل کا آمدنی میں اضافے کے لیے اشتہارات بڑھانے کا فیصلہ
- سیاہ الائچی پھیپھڑے کے سرطان کو روک سکتی ہے
- پاک بھارت میچ کے ساتھ دیگر میچز کی ٹکٹ خریدنے کی شرط عائد
منفرد کردار کی پیشکش ہوئی تو فلم میں کام کروں گی، رزکمالی
ثقافتی پروگراموں کا انعقاد پاکستان کے سافٹ امیج کیلیے بے حد ضروری ہے، اداکارہ۔ فوٹو : فائل
لاہور: اداکارہ وماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہ فلم میں کام کیلیے پیشکش ہوئی ہے لیکن میں روایتی کردار نہیں بلکہ منفرد کردار کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔
’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے رزکمالی نے بتایا کہ جس طرح پاکستانی فنکاردیارغیرمیں جا کر ملک کا نام روشن کرتے ہیں، اگر پاکستانی فلم میکر بھی دنیا کے مختلف ممالک اور ان کے خوبصورت مقامات پر جا کر زیادہ سے زیادہ فلموںکی عکسبندی کریں، تو اس کے ذریعے جہاں فلموں کے معیار میں بہتری آئے گی، وہیں دوسرے ممالک سے ثقافتی تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔
رزکمالی نے کہا کہ اس وقت پاکستانی فلم میں بہترین لوکیشنز کی شدید کمی ہے۔ نوجوان فلم میکرز ایک ہی طرح کی لوکیشنزاستعمال کرنے کے بجائے اگر نئے اورحیرت انگیز مقامات پر فلموں کی شوٹنگز کریں تویقیناً اس سے فلم کے شعبے میں بہتری آئے گی۔ اس سلسلہ میں فلم کا بجٹ توبڑھے گا لیکن اس کا بزنس بھی منافع بخش ثابت ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں رزکمالی نے کہا کہ مجھے بھی فلم میں کام کیلیے پیشکش ہوئی ہے لیکن میں روایتی کردار نہیں بلکہ منفرد کردار کرنے کی خواہش رکھتی ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوںکہ جب تک کوئی بھی فنکار معمول سے ہٹ کام نہیں کرتا، تب تک اس کی کوئی الگ پہچان نہیں بنتی۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر ہم ہالی ووڈ یا بالی ووڈ کی جانب نظر دوڑائیں تو وہاں پر بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں، جو سپراسٹار ہیروئنوں سے زیادہ مقبول ہیں اور ان کے کام کی بدولت انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اسی لیے مجھے بھی منفرد کردار کی تلاش ہے، جونہی ایسی کوئی آفر ہوگی تو سلور سکرین پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاؤں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔