ملتان سلطان کا آفیشل نغمہ جاری

اسپورٹس رپورٹر  پير 5 فروری 2018
لیگ میں ملتان سلطان کے آنے سے مقابلہ سخت ہوگا، ڈائریکٹر آپریشنز وسیم اکرم ۔ فوٹو: فائل

لیگ میں ملتان سلطان کے آنے سے مقابلہ سخت ہوگا، ڈائریکٹر آپریشنز وسیم اکرم ۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ملتان سلطان کا آفیشل سونگ جاری کر دیا گیا۔

ملتان سلطان کا آفیشل سونگ جاری کر دیا گیا جب کہ گانے کے الفاظ ہیں ’’اب باری ہے ملتان کی، ہر بازی سلطان کی ہے‘‘ تاہم اس موقع پر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک نمائشی میچ  بھی کھیلا گیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر آپریشنز وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لیگ میں ملتان سلطان کے آنے سے مقابلہ سخت ہوگا، جتنے اچھے  مقابلے ہوں گے، اتنے ہی اچھے پلیئرز سامنے آئیں گے، ایک  ٹیم میں وقار یونس ہیں اور دوسری ٹیم  میں میں خود موجود ہوں، اس کا فائدہ مجموعی طور پر  کھلاڑیوں کو ہی ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔