پاکستان اسکواش فیڈریشن نے قومی کوچ فہیم گل کو عہدے سے ہٹادیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 5 فروری 2018
اس ملک میں کوالیفائیڈ اور پروفیشنل لوگوں کی کوئی قدر نہیں ہے، فہیم گل۔ فوٹو: فائل

اس ملک میں کوالیفائیڈ اور پروفیشنل لوگوں کی کوئی قدر نہیں ہے، فہیم گل۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان اسکواش فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کوچ فہیم گل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

فہیم گل کو قومی اسکواش ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے، فہیم گل کا معاہدہ مارچ میں ختم ہونا تھا مگر پاکستان اسکواش فیڈریشن نے فوری طور پر ان کا معاہدہ ختم کردیا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کی طرف سے معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فہیم گل کا کہنا تھا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے بغیر کوئی وجہ بتائے ان کا معاہد ہ ختم کیا ہے جوکہ سراسر ناانصافی ہے۔

فہیم گل نے اعلان کیا کہ اگر اسکواش فیڈریشن نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو وہ اپنے قومی و بین الاقوامی کوچنگ کے تمام سرٹیفکیٹس کو عوام کے سامنے آگ لگادیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کوالیفائیڈ اور پروفیشنل لوگوں کی کوئی قدر نہیں ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔