سمندرمیں کیبل فالٹ کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس متاثر

ویب ڈیسک  بدھ 27 مارچ 2013
کمیونی کیشن کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت سمیت مشرق بعید، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی ہے۔   فوٹو ؛ فائل

کمیونی کیشن کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت سمیت مشرق بعید، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی ہے۔ فوٹو ؛ فائل

اسلام آباد: مصر کے نزدیک زیر سمندر کمیونی کیشن کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت خطے کے کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی ہے۔

کیبل میں خرابی مصر کے شہر اسکندریہ کے قریب زیر سمندر ہوئی جس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے متبادل کے طور پر اپنے دیگر زیر سمندر کیبل سسٹمز استعمال کئے اور خرابی کے اثرات کو انتہائی کم کردیا۔

کمیونی کیشن کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت سمیت مشرق بعید، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔