- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
8 زبانوں میں پرفارم کرتی ہوں، سائرہ پیٹر
لاہور: سائرہ پیٹرنے کہا کہ اس وقت میں دنیا کی آٹھ زبانوں میں پرفارم کرتی ہوں، جن میں انگریزی، اٹالین، جرمن، فرنچ، اسپینش، پنجابی، سرائیکی اور اردو شامل ہے۔
’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے گلوکارہ سائرہ پیٹر نے کہا کہ کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی ہو تو پھر موسیقی کی کسی بھی صنف میں مار نہیں پڑسکتی۔ سچے سرہمیشہ اثرکرتے ہیں۔ ہم اگردنیا کے مقبول ترین گیتوں، غزل اوردیگرکی بات کریں تووہی لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہیں، جن کوسچے سروں سے سجایا اورسنوارا گیا ہو۔
گلوکارہ نے کہا کہ میرا تعلق میوزیکل فیملی سے نہیں ہے لیکن میری سب سے چھوٹی بہن سارہ فرانسس نے میوزک کے شعبے کا انتخاب کیا اورانھوں نے افغان رفیوجیزکیلیے بہت سا کام کیا۔ ان کی خدمات پرانھیں برطانیہ کے سابق وزیراعظم نے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا تھا۔ اس کودیکھ کرمجھے بھی میوزک سے لگاؤ ہوااوراس سلسلہ میں ، میں نے ویسٹرن کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی۔ حالانکہ اوپرا میوزک سیکھنا ایک بہت مشکل کام تھا۔ مگرمیں نے بڑی محنت ، لگن اور چاہت کے ساتھ اس کوسیکھا اوراس پرکام شروع کیا۔
سائرہ نے بتایا کہ مغربی ممالک میں متعدد بار پرفارم کرنے کا موقع ملا اورجہاں ، جہاں بھی اوپرا پرفارم کیا، میری پرفارمنس کوحاضرین نے بے حد سراہا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے 2005ء میں پہلا البم ریکارڈ کیا لیکن اس کوریلیزنہ کرسکی جب کہ دوسرا البم حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے کلام کوانگریزی میں ترجمہ کرکے ریکارڈ کیا اوراب مزید صوفیاء کرام کے کلام کوبھی ریکارڈ کرنے کاارادہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سائرہ پیٹر نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیشہ وہی لوگ ملک وقوم کا نام روشن کرتے ہیں جوزندگی کے مختلف شعبوںمیں ایسا انوکھا اورمنفرد کام کریں جس سے ان کے وطن کوایک نئی پہچان ملے۔ میں نے اوپیرا جیسی مشکل صنف کے ذریعے پاکستان کے صوفیاء کرام کے کلام کودنیا بھر تک پہنچانے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ اس میں بہت کامیابی بھی مل رہی ہے لیکن ابھی تک میں اپنے ٹارگٹ سے بہت دورہوں لیکن اس تک پہنچنے کیلیے ریاضت اورمحنت کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری ہے اوریہ ہمیشہ جاری رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔