- جس طرح مجھے رکھا ہے اس سے بہتر ہے موت کی سزا سنا دیں، شیخ رشید
- وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات؛ شاہد خاقان کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ
- راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد
- چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی
- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
- پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے، امریکا
- برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
- پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع
- اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی
- پی ٹی آئی کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
خواتین کی خرید و فروخت میں ملوث2ملزمان گرفتار

ملزم عبدالغفور نے4 سال قبل پنجاب کے علاقے خانپور میں اپنی بہن کو فروخت کرنے پر ہونے والے جھگڑے میں ماں اور بہن کو قتل کر دیا تھا۔ فوٹو: فائل
کراچی: الفلاح پولیس نے خواتین کی خرید و فروخت میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کر کے مغویہ خاتون کوبازیاب کرلیا۔
ایک ملزم نے چند سال قبل اپنی ماں اور بہن کو بھی قتل کیا تھا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او الفلاح سرفراز گوندل نے لانڈھی میزان کانٹے کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر16فروری کو اغوا کی جانے والی خاتون مہناز بی بی زوجہ ہاشم کو بازیاب کر کے 2ملزمان عبدالغفور اور خالد پرویز کو گرفتار کرلیا ، سرفراز گوندل نے بتایا کہ ملزم عبدالغفور کے پاس مغویہ مہناز کا شوہر کام کرتا تھا اورملزم عبدالغفور شوہر کے ایکسیڈنٹ کا بہانہ بنا کر مہناز کو اپنے ہمراہ لے گیا اور خالد پرویز کو50ہزار روپے کے عوض فروخت کر دیا۔
انھوں نے بتایا کہ مغویہ کی بازیابی موبائل فون لوکیشن کے ذریعے کی گئی جبکہ ملزم عبدالغفور نے4سال قبل پنجاب کے علاقے خانپور میں اپنی بہن کو فروخت کرنے پر ہونے والے جھگڑے میں ماں اور بہن کو قتل کر دیا تھا جبکہ ملزم نے مہناز سے قبل شکیلہ نامی خاتون کو بھی اغوا کے بعد فروخت کر دیا تھا جسے فیصل آباد سے بازیاب کرایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ خواتین کی خرید و فروخت میں ملوث ہے اور اس حوالے سے گروہ میں شامل دیگر افراد کی بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔