دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  منگل 6 فروری 2018
زلزلہ کا مرکز دیر سے 15 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

زلزلہ کا مرکز دیر سے 15 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

مالاکنڈ: خیبر پختونخوا کے علاقے دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے دیر اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلہ کا مرکز دیر سے 15 کلو میٹر شمال مغرب تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔