- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
- فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
- ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- لاہور میں آج دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا امکان
- اسلام آباد ائیرپورٹ پر قطر سے آنے والے دو غیر ملکیوں سے منشیات برآمد
- نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل گرفتار
- ادارے ہماری جان ہیں، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے، شہباز گل
- پی ٹی آئی رہنما شہباز گل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے
- ملک میں کورونا کی شرح 2.64 فیصد ہوگئی، 153 مریضوں کی حالت نازک
- اپنے خیالات میں کھو جانا مسائل کے حل کے لیے فائدہ مند قرار، تحقیق
- بلی نے گھر میں چوری کی واردات ناکام بنا دی
- واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ متعارف کرانے جارہا ہے
ایکسپریس میڈیا گروپ کے’’ٹیلنٹ ہب ‘‘ سے نوجوانوں کوصلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا، مہر حسن

فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں سینئرز کے تجربے سے استفادہ کیا جائے: ایکسپریس سے گفتگو
لاہور: اداکارہ مہرحسن نے کہا ہے کہ جب تک نوجوان ٹیلنٹ کواپنا فن متعارف کروانے کے بہترمواقع فراہم نہیں کیے جائیں گے اس وقت تک فلم، ٹی وی ، تھیٹراور میوزک کے شعبوں میں بہتری ممکن نہیں۔
انٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچنے کیلیے ایسے پروگرام ترتیب دینے کی ضرورت ہے، جس کے ذریعے نوجوان اپنی فنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ مہرحسن نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ہرسال بہت سے نوجوان لڑکے اورلڑکیاں بہترپلیٹ فارم نہ ملنے کی وجہ سے دوسرے شعبوں کی جانب چلے جاتے ہیں۔ لیکن جس طرح سے ’’ایکسپریس میڈیا گروپ ‘‘ نے نوجوان ٹیلنٹ کواپنی فنی صلاحیتوں کے اظہارکا موقع فراہم کرنے کیلیے باقاعدہ ایک ادارہ ’ٹیلنٹ ہب ‘ کے نام سے قائم کیا ہے، اس پربے حد خوشی ہوئی ہے۔
جس طرح سے ملک بھرمیں نوجوان فنکاروں کے ایکٹنگ، ماڈلنگ اورمیوزک کے ساتھ ساتھ رائٹنگ، ڈائریکشن اوردیگرتکنیکی شعبوں کے آڈیشن کیے گئے ہیں، اسی طرح ہم اپنی نئی ٹیم تیارکرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھرکی ترقی یافتہ فلم نگریوں کی کامیابی نوجوانوں کی آمد سے برقرار ہے۔ ایک طرف توسینئرلوگ اپنا کام کررہے ہیں لیکن نوجوان ٹیلنٹ جب ان کے ساتھ مل کر اپنی صلاحیتیں متعارف کرواتا ہے توشائقین کوہمیشہ کچھ نیا دیکھنے کو ملتا ہے۔
اسی لیے میرے نزدیک ایکسپریس میڈیا گروپ کا یہ پروجیکٹ بہت اہمیت کاحامل ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس پلیٹ فارم سے مستقبل میں پاکستانی فلم، ٹی وی ، تھیٹر، فیشن اورمیوزک کے شعبے میں بہترین نوجوان پرفارم کرتے دکھائی دینگے۔ ایک سوال کے جواب میں مہرحسن نے کہا کہ جب مجھے شوبز کی دنیا میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں نے اس کیلیے بڑی محنت کی۔
اس سلسلے میں میرے استاد معروف کوریوگرافر خانوسمراٹ مرحوم کی رہنمائی ساتھ رہی۔ انھوں نے ہرقدم پرمجھے سمجھایا اوربہترانداز سے کام کرنے کا ہنر دیا۔ ان جیسے لوگ جب نوجوانوں کی تربیت کرتے ہیں تونتائج بہت عمدہ ہوتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں سینئرز کے تجربے سے استفادہ کیا جائے اوران کے ذریعے نوجوانوں کو کام دیاجائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔