- محکمہ صحت سندھ کی محمد علی گوٹھ میں 18 اموات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
- پنجاب اور کے پی کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا
- زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے
- فواد چوہدری کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے، عمران خان
- وزیراعظم سے آصف زرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا
- ایف آئی اے راولپنڈی کی ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائی؛غیرملکی کرنسی و سامان ضبط
- رضا ربانی کا حکومت کو فواد چوہدری کیخلاف بغاوت کی دفعات کے تحت کارروائی نہ کرنے کا مشورہ
- نئے مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری
- ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری کیلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
- پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم
- تحریک انصاف نے پنجاب میں افسران کی تعیناتی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
- امریکا میں گزشتہ 24 دنوں میں فائرنگ کے 39 واقعات میں 70 افراد ہلاک
- مریم نواز قومی ایئرلائن کی اکانومی کلاس سے وطن واپس پہنچیں گی
- سعودی عرب میں 40 لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- خودکار ڈرون جو 45 کلوگرام وزن اٹھاکر 900 کلومیٹر دور تک پرواز کرسکتا ہے
- نیند کے دوران ایکنی ختم کرنے والا چاندی کا تکیہ
- مصالحوں سے بنی سب سے بڑی تصویر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- کراچی سمیت صوبے بھر کے پرائیوٹ اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے کھولنے کا حکم
- ق لیگ کی صدارت؛ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایک فریق کو گھر بیٹھنا ہوگا، طارق چیمہ
سابق جنوبی افریقی پیسرز محمدعرفان کے گن گانے لگے

طویل القامت پیسر کو ورلڈ کپ کھلانا ہے تو احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا،ایلن ڈونلڈ فوٹو: اے ایف پی/فائل
جوہانسبرگ: سابق جنوبی افریقی پیسرز محمدعرفان کے گن گانے لگے، پاکستانی بولر نے اپنی کارکردگی سے مکھایا این تینی اور ایلن ڈونلڈ کو خاصا متاثر کیا ہے۔
دونوں نے انھیں بولنگ میں بہتری کیلیے مفید مشوروں سے بھی نوازا،این تینی نے عرفان کو کامیابی کیلیے رن اپ بہتر بنانے کاکہا، ان کا کہنا ہے کہ خود کو فٹ رکھنے کیلیے انھیں ٹوئنٹی 20 کھیلنے سے پرہیز کرنا ہوگا، پروٹیز بولنگ کوچ کا کہنا ہے کہ اگر طویل القامت پیسر کو ورلڈ کپ 2015 کھلانا ہے تو پھر احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محمد عرفان نے دورئہ جنوبی افریقہ کا آغاز ایسٹ لندن کے بے جان ٹریک پر بولنگ سے کیا مگر وہاں پر اپنی پرفارمنس سے سابق پروٹیز فاسٹ بولر مکھایا این تینی کو کافی متاثر کیا، ان کے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کا امکان تھا مگر وانڈررز میں کھلانے کے بجائے کیپ ٹائون میں کھلایا گیا جہاں کی وکٹ فلیٹ تھی، بعد میں مصباح الحق نے انکشاف کیاکہ عرفان ٹور میچ میں کندھے کی تکلیف سے دوچار ہوگئے تھے اس لیے پہلے ٹیسٹ میں نہیں کھلایا گیا۔
مکھایا این تینی اور ایلن ڈونلڈ اس بات پر متفق نظر آئے کہ عرفان ایک انتہائی باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں مگر ساتھ ہی انھیں رن اپ اور فٹنس بہتر بنانے کا مشورہ بھی دیدیا۔ این تینی نے کہا کہ عرفان ایک بہترین بولر ہیں مگر انھیں فٹ اور مضبوط ہونے کی ضرورت ہے، وہ اپنے قد سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وہ اپنا کام جانتے اور وسیم اکرم جیسا بولر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ عرفان کا رن اپ زیادہ بہتر نہیں ہے۔
وہ سست رفتاری سے آکرگیند کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس رفتار سے بال بیٹسمین تک نہیں جاتی جیسی جانی چاہیے، انھیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو زیادہ تیز رن اپ کیلیے حوصلہ افزائی کرسکے، ایک بار وہ تیز دوڑنا شروع کردیں توبولنگ مزید مہلک ہوجائیگی۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے دورے میں عرفان نے تمام فارمیٹس کے 7 میچز میں 22 وکٹیں لیں، انھوں نے 140 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک بولنگ کی۔
این تینی نے مزید کہا کہ عرفان فٹنس پر توجہ دے کر اپنے کیریئر کو طول دے سکتے ہیں مگر اس کیلیے انھیں ٹوئنٹی20 سے پرہیز کرتے ہوئے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی۔ ایلن ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ اگر مجھے عرفان کو ورلڈ کپ 2015 میں آزمانا ہوتا تو انھیں ہر ٹیسٹ میں نہ کھلاتا اور انھیں استعمال کرنے میں احتیاط سے کام لیتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔