شہداد پور: بکری چوری پر2برادریوں میں فائرنگ،20افراد زخمی

نامہ نگار  جمعرات 28 مارچ 2013
اندھا دھند فائرنگ کے باعث فریقین کے مزید8افراد زخمی ہوگئے. فوٹو: فائل

اندھا دھند فائرنگ کے باعث فریقین کے مزید8افراد زخمی ہوگئے. فوٹو: فائل

شہداد پور: شہداد پور کے گوٹھ میر علی ٹالپر کے قریب بکری کی چوری پر خاصخیلی اور ٹالپر برادری کے افراد کے درمیان جھگڑا، فائرنگ اورکلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال ، نتیجے میں فریقین کے12 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متحارب گروپوں میں دوبارہ تصادم شروع ہوگیا، اسپتال میں دونوں گروہوں کے افراد نے مورچہ بند ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث بھگڈر مچ گئی اور اسپتال میدان جنگ بن گیا۔ اندھا دھند فائرنگ کے باعث فریقین کے مزید8افراد زخمی ہوگئے،اس طرح زخمیوں کی تعداد 20ہوگئی۔

زخمیوں میں یونس ٹالپر، رمضان قریشی، ضمیر ٹالپر، ماجد ٹالپر،اللہ ڈنو خاصخیلی، عبدالرحمن خاصخیلی،عبدالقیوم خاصخیلی ، محمد رحیم خاصخیلی ، غلام حیدر خاصخیلی و دیگر شامل ہیں، واقعے کے بعد اسپتال کے گردونواح میں کاروبار بند ہوگیا، ایم ایس ڈاکٹر مریم نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے اسپتال کو گھیرے میں لے لیا اور دیگر تھانوں سے بھی نفری طلب کر لی گئی تاحال کشیدگی برقرار ہے، زخمیوں میں 6کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔