- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
مارکیٹ کمیٹی مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم
حیدرآباد: بد ترین مالی بحران کے باعث مارکیٹ کمیٹی حیدرآباد کے ملازمین 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
جبکہ تمام حقائق کا علم ہونے کے باوجود محکمہ زراعت نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ ملازمین کے مطابق مارکیٹ کمیٹی حیدرآباد پہلے ہی شدید مالی بحران کا شکار ہے، اس کے باوجود دیگر اضلاع کی مارکیٹ کمیٹیوں کے ملازمین کا تبادلہ کر کے اسے مزید مالی بحران سے دوچار کیاجارہا ہے۔
سیاسی اثرو رسوخ کی بنیاد پر گڑھی یاسین سے تعلق رکھنے والے10 گریڈ کے ایک سب انسپکٹر کا حیدرآباد مارکیٹ کمیٹی میں تبادلہ کردیا، غلط رویے کے باعث اسے یہاں سے فارغ کردیا گیا لیکن سیاسی اثر رسوخ کے باعث اس نے دوبارہ اپنا تبادلہ یہاں کرالیا ہے۔
ملازمین کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے افسران جب چاہیں دوسری مارکیٹ کمیٹیوں سے قرض لے کرتنخواہیں دے سکتے ہیں مگر انھوں نے بے حسی اختیار کی ہوئی ہیں، اس حوالے سے ڈائریکٹرجنرل زرعی توسیع سے ملاقات بھی کی گئی لیکن مسئلہ حل نہیںہوسکا۔ملازمین نے یہ بھی شکایت کی کہ2003کے بعد سے ترقیاں دینے کیلیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بھی نہیں بلایا گیا جس کی وجہ سے ملازمین ترقیوں سے محروم ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔