- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
زبیدہ جلال، عرفان مگسی، قاضی اسد ن لیگ میں شامل، حکومت ہم بنائیں گے، نواز شریف
لاہور: مسلم لیگ (ق) کی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال،سندھ سے ق لیگ کے سابق صوبائی وزیر عرفان گل مگسی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر تعلیم قاضی اسد نے نواز شریف سے الگ الگ ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔
زبیدہ جلال نے نوازشریف اور سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر ثنااللہ زہری، لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ بھی موجود تھے ۔ نواز شریف نے زبیدہ جلال کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کیااور کہا کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں چوروں اورلٹیروں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے۔
ڈاکٹر عرفان گل مگسی نے نواز شریف اور شہبازشریف کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کیا اور نواز شریف کو ٹنڈوالہ یار میں جلسہ عام سے خطاب کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی۔ قاضی اسد سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ انتخابات میں وفاق سمیت ملک بھر میں حکومت بنائیں گے۔
گجرات سے نمائندہ ایکسپریس نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات کے دوران چوہدری پرویزالٰہی اور چوہدری وجاہت کے قریبی ساتھی چوہدری نصیر عباس آف سدھ ، چوہدری ولایت اویس آف ڈوئیاں اور چوہدری محمد اخترق لیگ چھوڑ کرمسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ملکوں کی خودمختاری اور قوموں کے وقار و احترام میں اضافے کا سبب بنتا ہے،دریں اثنا سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے سیف الدین کھوسہ اپنے والد سے معافی مانگ کر دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔