میانمر:مشتعل ہجوم نے ایک مسجد اورکئی گھرنذرآتش کردیے

آن لائن  جمعرات 28 مارچ 2013
شہرنتالن میں مسلمانوں کے گھروں کونشانہ بنایاگیا، ہلاک شدگان کی تعداد 46ہوگئی. فوٹو: رائٹرز

شہرنتالن میں مسلمانوں کے گھروں کونشانہ بنایاگیا، ہلاک شدگان کی تعداد 46ہوگئی. فوٹو: رائٹرز

ینگون: میانمر کے ایک وسطی شہر میں مشتعل ہجوم نے ایک مسجد اور کئی گھر نذر آتش کردیے۔

یہ بات پولیس حکام نے بدھ کو بتائی۔ تشددکے واقعات میں کم ازکم 46 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بدھ مذہب کے پیروکاروں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپ ہونے کے ایک ہفتے بعد ملک کے تجارتی مرکز ینگون سے 150کلومیٹر (90 میل) شمالی شہرنتالن میں مشتعل مظاہرین نے ایک مسجد کو نذر آتش کردیا۔

یہ بات ایک پولیس اہلکار نے بتائی ہے جس نے اے ایف پی کواپنا نام بتانے سے گریزکیا ہے جب ہجوم شہر میں پہنچا تو پولیس بے بس ہوگئی مشتعل ہجوم نے منتشر ہونے سے پہلے مسجدکونذرآتش کردیا 200دیہاتی گزشتہ رات شہر میں جمع ہوئے لیکن پولیس ہجوم پرقابو نہ پا سکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔