میانوالی: 31مارچ کو11 قیدیوں کوتختہ دارپرلٹکادیاجائیگا

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعرات 28 مارچ 2013
صدرکی طرف سے صلح کیلیے دی گئی آخری مہلت کی مدت میں4دن رہ گئے،ورثامایوس ، فوٹو: فائل

صدرکی طرف سے صلح کیلیے دی گئی آخری مہلت کی مدت میں4دن رہ گئے،ورثامایوس ، فوٹو: فائل

سرگودھا: صدرمملکت کی طرف سے دی گئی آخری مہلت کی مدت میں صرف4دن باقی رہ گئے ۔

ورثاکی سزائے موت کے قیدیوں سے آخری ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق صلح میں ناکامی کی صورت میں31 مارچ کو11قیدیوں کومیانوالی میں تختہ دارپرلٹکا دیا جائے گا۔مقتولین کے ورثاکاکہناہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں،بعض نے توصلح کے تمام دروازے بندکردیے ہیں۔

جس پرملزموں کے ورثامیں مایوسی کی لہردوڑ گئی،تمام مجرموں کوسرگودھاکی مختلف عدالتوں نے قتل کے مقدمات میں سزائے موت سنائی تھی جس کے بعدہائیکورٹ اورسپریم کورٹ نے بھی ان کی اپیلیں خارج کر دیں اورپھانسی کی سزائیں بحال رکھیں جس کے بعدڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا عبدالستار نے تمام ملزموں کے ڈیتھ وارنت جاری کرتے ہوئے ان کی پھانسی کی تاریخ مقررہ کردی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔