پاک زمبابوے سیریز بچانے کیلیے پاکستانی اسپانسرز میدان میں آگئے

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 8 فروری 2018
رواں سال پاکستان ٹیم کے شیڈول میں دورہ زمبابوے بھی شامل ہے، فوٹو:فائل

رواں سال پاکستان ٹیم کے شیڈول میں دورہ زمبابوے بھی شامل ہے، فوٹو:فائل

 لاہور: پاک زمبابوے سیریز بچانے کیلیے پاکستانی اسپانسرز نے دلچسپی ظاہر کی ہے، رواں سال پاکستان ٹیم کے شیڈول میں دورہ زمبابوے بھی شامل ہے۔

اگست اور ستمبر میں دونوں ٹیموں کو 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کو سیریز کیلیے اسپانسرز کے حصول میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے سیریز کے منسوخ ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ سرگرم ہوا اور زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے اسپانسرز کو آمادہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی گذشتہ 2 سیریز پاکستانی اسپانسرزکے اشتراک سے ہی ممکن ہو سکی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔