عدم تعاون پر معطل کرکٹر ناصر جمشید کیخلاف نئی چارج شیٹ جاری

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 8 فروری 2018

 لاہور: پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ میں عدم تعاون پر معطل کرکٹر ناصر جمشید کیخلاف نئی چارج شیٹ جاری کر دی، کرکٹر کو 14 روز میں جواب جمع کروانا ہو گا۔

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی نئی چارج شیٹ میں ناصر جمشید پر فکسنگ کرنے اور ساتھی کھلاڑیوں کو اکسانے سمیت فکسرز کو معاونت فراہم کرنے کی شقیں شامل ہیں۔ ناصر جمشید کو نئی چارج شیٹ پر 14 روز میں جواب جمع کروانا ہو گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔