پاک زمبابوے سیریز بچانے کیلیے پی سی بی کا مقامی اسپانسرز سے رابطہ

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 9 فروری 2018
زمبابوین بورڈ کو اسپانسرز حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہونے کے وجہ سے سیریز کھٹائی میں پڑتی نظر آرہی تھی۔ فوٹو: فائل

زمبابوین بورڈ کو اسپانسرز حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہونے کے وجہ سے سیریز کھٹائی میں پڑتی نظر آرہی تھی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پاک زمبابوے سیریز بچانے کیلیے پی سی بی نے مقامی اسپانسرز سے رابطہ کرلیا۔

پی سی بی نے مسئلہ حل کرنے کیلیے پاکستان میں کام کرنے والی مختلف کمپنیز سے رابطہ کرلیا ہے، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی گزشتہ 2 سیریز بھی پاکستانی اسپانسرزکے تعاون سے ہی ممکن ہوسکی تھیں۔

یاد رہے کہ شیڈول کے مطابق اگست اور ستمبر میں پاکستانی ٹیم کو2 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلیے زمبابوے کا دورہ کرنا ہے جب کہ زمبابوین بورڈ کو اسپانسرز حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہونے کے وجہ سے سیریز کھٹائی میں پڑتی نظر آرہی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔