کراچی:کالعدم جماعت کے 2 اہم کارکنوں سمیت22 افراد زیرحراست،اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 28 مارچ 2013
زیرحراست افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

زیرحراست افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے 2 اہم کارکنوں سمیت 22 افراد کوحراست میں لے کر بھاری اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے۔

کراچی میں ایک طرف فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے تو دوسری طرف رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی جارہی ہیں ، آج سہراب گوٹھ کے علاقے افغان بستی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 اہم کارندوں کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب سائٹ کے علاقے فرنٹیئرکالونی میں بھی جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرزنے ٹارگٹڈ آپریشن کیا ، جس میں ہزار کے قریب رینجرز اہلکار ، موٹرسائیکل سوار دستوں، کمانڈوز اور خواتین اہلکاروں نے حصہ لیا ، تقریبا  6 گھنٹہ تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے آمدروفت معطل کردی گئی جبکہ 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکرکلاشنکوف،پسٹل اور دستی بم سمیت 96 مختلف اقسام کے ہتھیاربرآمد کرلیے گئے ، زیرحراست افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔