- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ایک ہفتے میں آئی جی سمیت پنجاب کی ساری بیوروکریسی تبدیل کردوں گا،نجم سیٹھی
لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں آئی جی سمیت پنجاب کی ساری بیوروکریسی تبدیل کردی جائے گی۔
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن سے ملاقات کے بعد نگراں وزیراعلی پنجاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سیاسی لیڈروں سے مشاورت کررہے ہیں اور انتظامیہ کے حوالے سے بھی رائے لی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ ابھی تک کسی سیاسی جماعت نے کسی کی سفارش نہیں کی ہے ۔
نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب کا حکم ہے کہ پنجاب میں نیا آئی جی آئے تو آج مشاورت کے بعد نئے آئی جی پنجاب کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، اور اگلے ہفتے تک تمام بیوروکریسی تبدیل کردی جائے گی۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ صوبے کی نگراں کابینہ میں 5 ،6 سے زیادہ افراد شامل نہیں ہوں گے، اس سلسلے میں کچھ نام زیر غور ہیں۔ ضرورت پڑنے پر کابینہ میں توسیع کردی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ الیکشن کمیشن کے اگر کوئی تحفظات ہیں تو انہیں دور کرنے کی پوری کوشش کی جائے ، اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما منور حسن نے نگراں وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر انتخابات کی بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے اور لوگوں کو ان سے توقعات اور امیدیں وابستہ ہیں۔
واضح رہے کہ بحیثیت نگراں وزیر اعلٰی پنجاب انہوں نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا تاہم انہوں نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے آج سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور مشاورت شروع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔