واپڈا نے نادہندہ افراد سے واجبات کی وصولی کیلئے ملک گیر مہم شروع کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 28 مارچ 2013
سابق اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی اور سرکاری افسراں  کی رہائش گاہوں کے بجلی کے میٹر چیک کئے جائیں، چیئرمین واہڈا،  فوٹو: فائل

سابق اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی اور سرکاری افسراں کی رہائش گاہوں کے بجلی کے میٹر چیک کئے جائیں، چیئرمین واہڈا، فوٹو: فائل

لاہور: واپڈا نے نادہندہ افراد سے واجبات کی وصولی کے لئے ملک بھر میں ریکوری مہم چلانے کا اعلان کردیا۔

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق لاہور میں چیئرمین واپڈا کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑھتے ہوئے خسارے کو کنٹرول کرنے اور بجلی کی چوری کے تدارک کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین واپڈا نے ہدایت کی کہ ادارے کو مزید زبوں حالی سے بچانے کےلئے آج ہی سے واجبات کی وصولی شروع کی جائے، نادہندہ سے ہر قسم کی بلوں کی اقساط پر فی الحال پابندی عائد کر دی جائے اور نادہندہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو فوری رقم لی جائے ورنہ متعلقہ تقسیم کار کمپنی کا چیف ایگزیکٹیو ذمےدارہوگا۔ انہوں نے سابق اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی  اور سرکاری افسراں  کی رہائش گاہوں کے بجلی کے میٹر چیک کرنےکی بھی ہدایت کرتے ہوئے میٹر میں گڑ بڑ کی صورت میں فوری جرمانہ عائد کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا بھی حکم  دیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے ذمے واپڈا کے 500 ارب روپے واجب الادا ہیں جس کی وجہ سے بجلی کے بحران میں شدت آرہی ہے۔ 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔