زردی ’کھانے‘ والی مچھلی

ندیم سبحان میو  اتوار 11 فروری 2018
انڈے کی زردی کو سفیدی سے علیٰحدہ کرنا بے حد آسان۔ فوٹو: فائل

انڈے کی زردی کو سفیدی سے علیٰحدہ کرنا بے حد آسان۔ فوٹو: فائل

انڈا گھروں میں عام استعمال ہوتا ہے، زیادہ تر اسے آملیٹ کی شکل میں یا اُبال کر کھایا جاتا ہے اور پکوانوں میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

بعض پکوان ایسے ہوتے ہیں جن میں انڈے کی صرف زردی یا صرف سفیدی شامل کیے جانے کی شرط ہوتی ہے۔ انڈے کی سفیدی میں سے زردی الگ کرنا ایک مشکل کام ثابت ہوتا ہے۔

زردی الگ کرنے کی کوشش میں ٹوٹ جاتی ہے اور سفیدی میں شامل ہوجاتی ہے۔ اس کوشش میں بعض دفعہ کئی انڈے ضایع ہوجاتے ہیں۔ چناں چہ زردی کو سفیدی سے علیٰحدہ کرنے کے لیے مہارت درکار ہوتی ہے۔ مگر ’ضرورت ایجاد کی ماں ہے‘ کے تحت بنائے جانے والے اس آلے نے یہ کام بہت سہل کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔