- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
نوجوان اداکاری سیکھنے کیلیے سنجیدہ اسٹیج ڈراموں میں کام کریں، آمنہ الیاس
لاہور: اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایکٹنگ کے شعبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ان کوٹی وی اور سلور اسکرین پرلانے سے پہلے اگر سنجیدہ تھیٹرمیں بطورتربیت پرفارم کرنے کی ورکشاپ کروالی جائے تووہ اپنے کرداروں میں حقیقت کارنگ بھرنا سیکھ جائیں گے۔
’’ایکسپریس ‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ گزشتہ دنوں مجھے ایک سنجیدہ اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کا موقع ملا۔ اس میں نوجوان فنکاروں نے جس طرح سے اپنی صلاحیتوںکا اظہارکیا ہے اورنان اسٹاپ بڑی پھرتی کے ساتھ مختلف کرداروں کا نبھایا ہے، اس کودیکھ کرمیں حیران رہ گئی۔ یہ سب میرے لیے واقعی بے حد حیران کن تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ محسوس ہونے لگا کہ اگریہ نوجوان فنکارٹی وی ڈراموں اور فلم میں ایکٹنگ کے جوہر دکھائیں توان کوزبردست رسپانس ملے۔ انہوں نے کہا کہ بنا ری ٹیک کیے جس خوبصورتی کے ساتھ نوجوان فنکاراپنے ڈائیلاگ بول رہے تھے اورپرفارم کررہے تھے، اس پرانھیں داد ہی دی جاسکتی تھی۔ اسی لیے مجھے اس بات کا احساس بڑی شدت سے ہوا کہ وہ نوجوان جواداکاری کوبطورپروفیشن اپنانا چاہتے ہیں وہ سب سے پہلے سنجیدہ تھیٹرکا رخ کریں۔
آمنہ الیاس نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ان کوبہترمواقع دینے کیلیے پلیٹ فارم نہ ہونے کے برابرہیں۔ اب توحکومت کو فن وثقافت کے فروغ کیلیے بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا بھرمیں فنون لطیفہ کے تمام شعبے جوکام کرتے ہیں وہ کوئی دوسرا شعبہ انجام نہیں دے سکتا۔
اداکارہ نے کہا کہ بطورماڈل اورفنکارہ میں جب بھی بیرون ممالک پرفارم کرنے کیلیے جاتی ہیں توہم اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے جب اچھا کام کرتے ہیں تواسکی بدولت پاکستان کا نام روشن ہوتا ہے تاہم اس لیے ضروری ہے کہ ہمارے ہاں فن وثقافت پرخاص توجہ دی جائے اوراس شعبے کو مزید بہتراورمستحکم بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔