شاہ زیب نے اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں حتمی تحریری جواب جمع کرادیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 11 فروری 2018
کیس کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ فوٹو : فائل

کیس کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں حتمی تحریری جواب جمع کرا دیا۔

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شاہ زیب حسن نے حتمی تحریری جواب جمع کرنے کیلیے 2 روز کی مہلت لی تھی تاہم گزشتہ روز انہوں نے 100 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا جب کہ کیس کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔

شاہ زیب حسن نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی، تیسرے ایونٹ کا آغاز رواں ماہ ہوگا جبکہ ان پر معطلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔