ٹھٹھہ: بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی، بچہ جاں بحق

نامہ نگار  جمعـء 29 مارچ 2013
2 بچے 5 سالہ قربان پالاری اور 8 سالہ یار محمد بکریاں چراتے ہوئے پاک آرمی کے ٹریننگ سینٹر کے قریب چلے گئے جہاں بچھی بارودی سرنگ سے ان کا پاؤں ٹکرا گیا۔ فوٹو: وکی پیڈیا

2 بچے 5 سالہ قربان پالاری اور 8 سالہ یار محمد بکریاں چراتے ہوئے پاک آرمی کے ٹریننگ سینٹر کے قریب چلے گئے جہاں بچھی بارودی سرنگ سے ان کا پاؤں ٹکرا گیا۔ فوٹو: وکی پیڈیا

ٹھٹھہ: بارودی سرنگ دھماکے سے اڑ گئی، ایک بچہ جاں بحق، دوسرا شدید زخمی، ورثا کا مین قومی شاہراہ پر دھرنا۔

تفصیلات کے مطابق غلام اللہ روڈ سب جیل کے نواحی گاؤں کلاکوٹ کے رہائشی 2 بچے 5 سالہ قربان پالاری اور 8 سالہ یار محمد بکریاں چراتے ہوئے پاک آرمی کے ٹریننگ سینٹر کے قریب چلے گئے جہاں بچھی بارودی سرنگ سے ان کا پاؤں ٹکرا گیا۔

جس کے باعث دھماکا ہو گیا جسکے نتیجے میں دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر سول اسپتال مکلی اسپتال پہنچایا گیا جہاں 8 سالہ یار محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ بچوں کے ورثا نے مین نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دے کر ٹائر نذر آتش کیے جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔