- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ؛ فیصل آباد وولفز نے کراچی ڈولفنز کو ڈبو دیا
لاہور: قومی ٹوئنٹی20 سپر8 کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد وولفز نے کراچی ڈولفنز کو ڈبو دیا۔
7 وکٹ کی فتح نے مصباح الحق کی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا، کپتان نے ناقابل شکست 85 رنز کی اننگز کھیلی، راولپنڈی ریمز اور لاہور لائنز نے بھی فائنل فور میں قدم رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی ڈولفنز نے8 وکٹ پر157رنز بنائے،شاہ زیب حسن 51اور خرم منظور 42رنز بناکر نمایاں رہے،فیصل آباد وولفز کی طرف سے خرم شہزاد اور احسان عادل نے 3، 3،کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مصباح الحق کی شاندار اننگز کی بدولت فیصل آباد وولفز نے ہدف3 وکٹ پر حاصل کر لیا۔
کپتان نے 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 85 کی اننگز کھیلی،علی وقاص نے39 رنز بنائے۔ قبل ازیں بارش سے متاثرہ میچ میں راولپنڈی ریمز نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت بہاولپور اسٹیگز کو20 رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18اوورز میں 5 وکٹوں پر 145رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا،نوید ملک 29، سہیل تنویر 28 ناٹ آؤٹ،اویس ضیا اور بابر نعیم 26،26رنز بناکر نمایاں رہے، بلال خلجی نے3وکٹیں لیں، 13اوورز میں 117رنز کا ہدف ملنے کے بعد بہاولپور کی ٹیم 96پر آؤٹ ہو گئی، کاشف صدیق 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔
حماد اعظم نے3 جبکہ سہیل تنویر اور عمر امین نے 2، 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسرے میچ میں لاہور لائنز نے ایبٹ آباد فالکنز کو 3 وکٹ سے ہرا دیا،۔ ناکام ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے94 رنز پر آؤٹ ہوگئی، سجاد علی اور حماد 20، 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عدنان رسول نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے21 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اعزاز چیمہ نے 2 وکٹیں لیں، لاہور لائنز نے آسان ہدف کو بھی مشکل بنا لیا اور 17 اوورز میں گرتے پڑتے 3وکٹ سے فتح پائی، احمد شہزاد (34) اورعمر اکمل(20) کے بعد کوئی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا، راشد نواز نے 4 وکٹیں لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔