سعودی شہری نے ایک ہی دن میں 4 شادیاں کرلیں

ویب ڈیسک  پير 12 فروری 2018
چاروں خواتین کا تعلق مراکش سے ہے،فوٹو:فائل

چاروں خواتین کا تعلق مراکش سے ہے،فوٹو:فائل

ریاض: سعودی شخص نے ایک ہی دن 4 غیر ملکی خواتین سے شادیاں کرلیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک سعودی شہری نے مراکش سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین سے ایک ہی دن شادی کرلی۔ اکٹھے چار شادیاں کرنے کے انوکھے واقعے پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی اور ٹوئٹر پر شادی  سے متعلق ہیش ٹیگ وائرل ہوکر ٹرینڈ بن گیا جس میں ہزاروں صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی شہری کو طلاق کا انوکھا بدلہ مہنگا پڑگیا

کچھ ٹوئٹرصارفین نے سعودی شخص کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا تو بعض نے اسے احسن عمل قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا۔ چند صارفین نے کہا کہ اسلامی تعلیمات مسلمان مرد کو بیک وقت چار شادیاں کرنے کی اجازت دیتی ہے اس لیے یہ کوئی غیر شرعی حرکت نہیں جو پریشان کن یا بگاڑ کا باعث ہوئے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔