اقتدارملاتوچندروزمیں کراچی کاکاروباربحال کردینگے،مشرف

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 29 مارچ 2013
روشنیوں کے شہرکو سیاسی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھادیا گیا، تاجروں اور دیگروفودسے گفتگو فوٹو : اے ایف پی / فائل

روشنیوں کے شہرکو سیاسی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھادیا گیا، تاجروں اور دیگروفودسے گفتگو فوٹو : اے ایف پی / فائل

کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر)پرویزمشرف نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات کیلیے اے پی ایم ایل ملک گیرانتخابی مہم کاآغازآئندہ چند روزمیں کردے گی۔

پارٹی رہنما اورکارکنان عوام سے رابطے تیزکردیں،کسی دھمکی یاخطرات سے گھبرانے والانہیں،پاکستان میں ہی رہوںگااورعوامی جلسوں سے بھی خطاب کروںگا۔جمعرات کومقامی ہوٹل میں اے پی ایم ایل کے مرکزی رہنماؤں اورپارٹی ٹکٹ حاصل کرنیوالے امیدواروںکے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات سے ملک کامستقبل وابستہ ہے ۔

عوام ایسی قیادت کومنتخب کریں جوملک کوامن کاگہوارہ بنادے اورپاکستان کی تقدیربدل دے ،میرے دور حکومت میں پاکستان میں امن تھااورملک خوشحالی کی طرف گامزن تھا،پارٹی ان امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گی جوایماندارہوں اورعوام کے ساتھ مخلص ہوں،اے پی ایم ایل جلدملک گیرجلسوںکا آغاز کردے گی۔

اگر ہم اقتدار میں آئے توپاکستان کو ایک دفعہ پھرمحفوظ اورخوشحال ملک بنائیںگے۔دریں اثنا سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف نے کراچی کے چھوٹے تاجروںسے ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ اقتدارمیں آئی تو کراچی کاکاروباری تشخص چندروزمیں ہی بحال کردے گی۔آل کراچی تاجراتحاد کے چیئرمین عتیق میرکی قیادت میں تاجروں کے ایک وفدسے مقامی ہوٹل میں پرویز مشرف سے ملاقات کی۔انھوں نے کہاکہ کراچی میں بدامنی کا خاتمہ ہوگاتوملک بھی معاشی مشکلات سے نکل جائے گا،آئندہ چندروزمیں تاجروں اورصنعتکاروں کی دیگرتنظیموں سے بھی ملاقات کرکے انہیں مستقبل کے پروگرام اورانتخابی منشورسے آگاہ کروںگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔