نور عالم امیر، جمشید دستی غریب ترین رکن اسمبلی رہے، سعد رفیق 3کروڑ کے قرضدار

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 29 مارچ 2013
 اسحاق ڈار11،پرویز اشرف کے 7 کروڑکے اثاثے،ن لیگ امیرترین جماعت،پرویزرشیدکے پاس ایک روپیہ بھی نہیں،تفصیلات جاری فوٹو: فائل

اسحاق ڈار11،پرویز اشرف کے 7 کروڑکے اثاثے،ن لیگ امیرترین جماعت،پرویزرشیدکے پاس ایک روپیہ بھی نہیں،تفصیلات جاری فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں کے مطابق پیپلز پارٹی کے نور عالم خان 32ارب روپے کیساتھ امیر ترین، جمشید دستی صرف تنخواہ کے ایک اکانٹ کے ساتھ غریب ترین رکن پارلیمنٹ رہے۔

پرویز رشید کے پاس ایک بھی روپیہ نہیں، اعتزاز احسن 80 کروڑ کی جائیداد کے مالک ہیں، اسحاق ڈار کا صرف بینک بیلنس پونے 6 کروڑ ہے، راجا پرویز اشرف 7 کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کی جائیداد رکھتے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی جاری فہرست کے مطابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری 8 کروڑ روپے سے زائد کی زمین کے مالک ہیں ان کے پاس 17 لاکھ کی گاڑی اور35 تولے سونا بھی ہے۔ مسلم لیگ (ق )کے صدر شجاعت کے پاس 90لاکھ روپے کے گھر و اراضی ہے۔ انھوں نے ایک کروڑ کے حصص 6کروڑ 72 لاکھ کا بینک بیلنس ظاہر کیا ہے۔

ان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں۔ مشاہد حسین ساڑھے5کروڑ کی مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں ان کے پاس 17 لاکھ روپے کی گاڑیاں،2لاکھ کا سونا،65ہزار روپے نقد ہیں۔راجا ظفرالحق ساڑھے 4کروڑ روپے کے قریب جائیداد اور15تولے سونے کے مالک ہیں۔ ان کا بینک بیلنس 25ہزار روپے ہے۔ اسحاق ڈار کے پاس 5 کروڑ، 95 لاکھ روپے کے گھر ہیں۔ ان کا بینک اکائونٹ 5 کروڑ، 86لاکھ روپے ہے۔ مشاہداللہ کے پاس 28لاکھ روپے کا گھر65 ہزار روپے کے حصص ہیں۔ ان کے پاس ساڑھے 8 لاکھ روپے کی گاڑی اور20تولے سونا بھی ہے ۔

جہانگیر بدر 50لاکھ روپے کی جائیداد کے علاوہ 18لاکھ کی گاڑی کے مالک ہیں ان کے اکائونٹ میں23لاکھ روپے ہیں۔ اعتزاز احسن 80کروڑ روپے کی جائیداد کے مالک ہیں اس کے علاوہ ان کے پاس 34لاکھ روپے کی 2 گاڑیاں ہیں۔ سابق ارکان قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق نور عالم خان 32 ارب روپے کے ساتھ امیر ترین ٗ جمشید دستی صرف تنخواہ کے ایک اکائونٹ کے ساتھ غریب ترین رکن پارلیمنٹ رہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راجا پرویز اشرف 7 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد رکھتے ہیں، ان کے پاس 18 لاکھ روپے کی دو گاڑیاں بھی ہیں اور ان کی اہلیہ سابق خاتون اول کے پاس 10 تولے سونا بھی ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے اپنے بھائی سے 80 لاکھ روپے لینے ہیں۔شہباز شریف کے کل اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ سے زائد ہے ، ان کے پاس 2 کروڑ روپے کی تحفے میں ملی ایک گاڑی بھی ہے۔ چودھری نثار کے بینک میں 83 لاکھ روپے ہیں، ان کا راولپنڈی میں ایک گھراور چکری میں فارم ہائوس ہے۔

ان کے پاس 9 رہائشی فلیٹس بھی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق غلام بلور کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 94 لاکھ روپے ، ارباب عالمگیر 2 ارب روپے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کا دبئی میں 4 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ بھی ہے۔ اسفند یار ولی ایک کروڑ روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں اور ان کے پاس 50تولے سونا بھی ہے۔ مولانا فضل الرحمان 55 لاکھ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔امیر مقام کے16 کروڑ کے اثاثے جبکہ 17 گاڑیاں ہیں۔ پرویز الٰہی کے اکائونٹ میں 6 کروڑ 41لاکھ روپے ہیں اور ان کی 89لاکھ روپے کی جائیداد ہے۔

انھوں نے 3 کروڑ 49لاکھ روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے ،فہمیدہ مرزا کے 8 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں اور ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کا دبئی میں اپارٹمنٹ بھی ہے۔ آفتاب شیر پائو تین کروڑ کے اثاثے، محبوب اللہ جان ساڑھے4 ارب کے اثاثے، فیصل کریم کنڈی آٹھ لاکھ کی زرعی زمین، 4 لاکھ بینک اکائونٹ، کوئی گاڑی نہیں، امیر مقام سولہ کروڑ سے زائد بنک اثاثے، 17 گاڑیاں، منیراورکزئی کا قطر میں ٹرانسپورٹ کاروبار، 3 لاکھ ڈالر سے زائد کی بیرون ملک سرمایہ کاری، شاہد خاقان عباسی ائیر بلیومیں ایک ارب اسی کروڑ کے شیئر۔ کیپٹن صفدرکے پچھلے سال کے اثاثوں میں کوئی تبدیلی نہیں۔

پرویزالہی ننانوے لاکھ کی جائیداد، 3 کروڑ 49 لاکھ کی سرمایہ کاری ، چھ کروڑ 41 لاکھ کے بینک اکاونٹ، فیصل صالح حیات 4کروڑ کی جائیداد، متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں 20 فیصد شیئر، احمد مختار دوکروڑانیس لاکھ کی جائیداد،11کروڑ سے زائد اثاثے، قمرزمان کائرہ5 کروڑ سے زائد اثاثے، بیگم کی 40 لاکھ کی جیولری، نذرمحمد گوندل17 کروڑ سے زائد اثاثے، خواجہ آصف 13 کروڑ سے زائد اثاثے، 5 گاڑیاں، بیوی، بیٹی کے نام امریکا میں دوبینک اکائونٹ، احسن اقبال ایک کروڑ 65لاکھ سے زائد اثاثے، حمزہ شہباز22کروڑ سے زائد اثاثے، خواجہ سعد رفیق 3کروڑ روپے کے قرض دارہیں۔

علی موسیٰ گیلانی 7 کروڑ 52 لاکھ اثاثے، کوئی گاڑی نہیں، عبدالقادرگیلانی 18 کروڑ سے زائد اثاثے، بلٹ پروف امپورٹڈ گاڑی کے مالک، حنا ربانی کھرایک کروڑ 35 لاکھ، خورشید شاہ ایک کروڑ سے زائد اثاثے، فریال تالپور 13 کروڑ سے زائد اثاثے، امین فہیم ملک کے اندراوربیرون ملک جائیداد، ایک لاکھ کے مویشی کے مالک،فہمیدہ مرزا 8 کروڑ سے زائد اثاثے، دبئی میں اپارٹمنٹ، فاروق ستار26 لاکھ کے اثاثے، 10 لاکھ سے زائد کے بینک اکائونٹ، سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا امیرحیدرہوتی 7 کروڑسے زائد جائیداد، دبئی میں ٹرانسپورٹ کے شیئر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی 39 کروڑسے زائد کے اثاثے، 2کروڑ54 لاکھ کی دوگاڑیاں، قائم علی شاہ،ایک کروڑ 64 لاکھ روپے کے مالک ہیں۔

جبکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔ مسلم لیگ 8 کروڑسے زائد کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین جماعت، خیبرپختونخواعوامی ملی پارٹی تیرہ لاکھ 75ہزار، جماعت اسلامی 18 لاکھ، 50 ہزار، تحریک انصاف 94 لاکھ ساٹھ ہزار، ایم کیوایم ایک کروڑ، 97 لاکھ، عوام نیشنل پارٹی دوکروڑ72 لاکھ، مسلم لیگ (ق)5 کروڑ14 لاکھ، شیخ رشید عوامی مسلم لیگ 70ہزار جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین 4لاکھ 35 ہزار کے ساتھ غریب جماعت رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔