اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا گانا ’’لیاری از یونائیٹڈ‘‘ جاری کر دیا گیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 13 فروری 2018
’’لیاری از یونائیٹڈ‘‘ گانے کے ساتھ مقامی اسکول کے بچوں کی گھروں کو واپسی بھی عکسبند کی گئی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

’’لیاری از یونائیٹڈ‘‘ گانے کے ساتھ مقامی اسکول کے بچوں کی گھروں کو واپسی بھی عکسبند کی گئی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 لاہور:  پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا گانا ’’لیاری از یونائیٹڈ‘‘ جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا گانا ’’لیاری از یونائیٹڈ‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ گانے کی وڈیو کے آغاز میں لیاری انڈر گرائونڈ بوائز کا مختصر انٹرویو دکھایا گیا ہے، اس میں بینڈ کے ارکان بتاتے ہیں کہ لیاری کبھی گینگز کے حوالے سے مشہور تھا ، ہم نے کوشش کی کہ اس کو کھیلوں اور موسیقی کی پہچان دینے میں اپنا کردار ادا کریں، لیاری فٹبال گرائونڈ میں لڑکیوں کو فٹبال کی پریکٹس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا، پلیئرز اپنی گفتگو میں مختصر الفاظ میں کھیل سے اپنی رغبت کا اظہارکرتی ہیں۔

’’لیاری از یونائیٹڈ‘‘ گانے کے ساتھ مقامی اسکول کے بچوں کی گھروں کو واپسی بھی عکسبند کی گئی ہے، گلیوں میں دیگر لوگ بھی لیاری انڈرگرائونڈ بوائزکی منفرد گائیکی پر جھومتے نظر آتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔