سابق کیوی کرکٹر پر 11 خواتین پر جنسی حملے کرنے کے الزامات عائد

اسپورٹس ڈیسک  منگل 13 فروری 2018
نیپئر ڈسٹرکٹ کورٹ میں 29 سالہ جیسن روبرٹ پیش ہوئے، انھوں تمام الزامات سے انکار کردیا۔ فوٹو : فائل

نیپئر ڈسٹرکٹ کورٹ میں 29 سالہ جیسن روبرٹ پیش ہوئے، انھوں تمام الزامات سے انکار کردیا۔ فوٹو : فائل

نیپلز:  نیوزی لینڈ کے ایک سابق پروفیشنل کرکٹر جیسن روبرٹ ٹریم باتھ پر11  خواتین پر جنسی حملے کرنے کے الزامات عائد ہو گئے۔

جیسن روبرٹ نے خواتین پر جنسی حملے کے الزامات مسترد کردیے، گزشتہ برس نومبر میں ان کے خلاف 2 خواتین پر حملے کا الزام تھاتاہم متاثرہ خواتین کی تعداد 11 تک جاپہنچی ہے۔

گذشتہ روز نیپئر ڈسٹرکٹ کورٹ میں 29 سالہ جیسن روبرٹ پیش ہوئے، انھوں تمام الزامات سے انکار کردیا، عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے نومبر میں ایک ہی روز 2 خواتین سے دست درازی کی کوشش کی۔

تحقیقات سے علم ہوا کہ وہ ساحل سمندر اور دیگر مقامات پر مزید 9 خواتین سے بھی ایسا کرچکے ہیں، اس کے ساتھ ان پر ایک فوڈ سپلائی کمپنی میں ساڑھے 8 ہزار ڈالر چوری کرنے کا چارج بھی لگایا گیا۔

جیسن روبرٹ بدستور ضمانت پر رہیں گے،انھیں اسی عدالت میں 16 مارچ کو اگلی سماعت پر دوبارہ پیش ہونا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔