پچھلے 4 سال میں خیبر پختونخوا کی معیشت میں ریکارڈ اضافہ

شہباز رانا  منگل 13 فروری 2018
سندھ بھی 2008 میں اپنی معاشی رفتار کھوبیٹھا، ڈاکٹر حفیظ پاشا کا اپنی نئی کتاب میں انکشاف۔ فوٹو: فائل

سندھ بھی 2008 میں اپنی معاشی رفتار کھوبیٹھا، ڈاکٹر حفیظ پاشا کا اپنی نئی کتاب میں انکشاف۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  گزشتہ 4 سال میں خیبر پختونخوا کی معیشت میں تیزی سے ترقی دیکھی گئی ہے اور شرح نمو 5.1 تک ریکارڈ کی گئی۔

معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے اپنی نئی کتاب (Growth and Inequality in Pakistan) میں انکشاف کیا کہ گزشتہ 4 سال میں خیبر پختونخوا کی معیشت میں تیزی سے ترقی دیکھی گئی ہے جو پنجاب جیسے بڑے صوبے کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔

ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق اوسط گروتھ ریٹ قومی سطح پر 4.5 رکھا گیا ہے اور خیبر پختونخوا میں 5.1 کی شرح سراہے جانے کے قابل ہے۔ کم و بیش گذشتہ 10 سال میں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت رہی ہے لیکن وہاں کی معاشی رفتار بھی امن و امان کے حوالے سے انتہائی خطرناک صوبے کے پی کے مقابلے میں بہت کم ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ جون 2013 سے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔

کتاب کے مطابق صوبہ سندھ کو 2000سے 2007تک سب سے تیز معاشی ترقی کی رفتار کے حوالے سے آگے تھا لیکن 2008 میں پیپلزپارٹی کی حکومت آنے کے بعد اپنی شرح برقرار نہ رکھ سکا۔

صاحب کتاب نے بلوچستان کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے اور کہا ہے کہ وہاں کے عوام محرومیوں میں گھرے ہوئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔