پاور ڈویژن نے 156 منصوبوں کے لیے 193 ارب مانگ لیے

علیم ملک  منگل 13 فروری 2018
مالی سال2018-19کے لیے پاورڈویژن کی جانب سے 156منصوبوں کے لیے 80 ارب 81 کروڑ روپے سے زائدکے قرضے لیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

مالی سال2018-19کے لیے پاورڈویژن کی جانب سے 156منصوبوں کے لیے 80 ارب 81 کروڑ روپے سے زائدکے قرضے لیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزارت توانائی کے پاورڈویژن نے اگلے مالی سال کیلیے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرا م کے تحت156 منصوبوں کے لیے 193ارب روپے سے زائد کے فنڈزمانگ لیے ہیں۔

بجلی کی پیداواری کمپنیوں (جنکوز) کے 2منصوبے تجویز کیے گئے ہیں اوران منصوبوں کے لیے 62 ارب 71کروڑ روپے سے زائدکے فنڈزمختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے ،جنکوزکے منصوبوں کے لیے 62 ارب 25 کروڑ روپے سے زائدکے قرضے لیے جائیں گے جبکہ مقامی وسائل سے 46 کروڑروپے مختص کرنے کی تجو یزدی گئی۔

نیشنل ٹرانسمشن اینڈڈسپیچ کمپنی کے منصوبوں کے لیے غیرملکی وسائل سے 62 ارب 25کروڑروپے حاصل کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مالی سال 2018-19کے لیے این ٹی ڈی سی کے 83 منصوبے تجویز کیے گئے جب کہ اگلے مالی سال2018-19کے لیے پاورڈویژن کی جانب سے تجویزکیے گئے 156 منصوبوں کے لیے 80 ارب 81 کروڑ روپے سے زائدکے قرضے لیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔