سیاسی جماعتوں کے صحت اورتعلیم کابجٹ بڑھانے کے وعدے

اے ایف پی  جمعـء 29 مارچ 2013
پاکستان جی ڈی پی کا0.8صحت،1.8فیصدتعلیم پرخرچ کرتاہے،اقوام متحدہ کی رپورٹ فوٹو: فائل

پاکستان جی ڈی پی کا0.8صحت،1.8فیصدتعلیم پرخرچ کرتاہے،اقوام متحدہ کی رپورٹ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: آئندہ انتخابات کیلیے مہم میں مصروف پاکستانی سیاستدان عوام سے صحت اور تعلیم کے میدان میں زیادہ فنڈز خرچ کرنے کے وعدے کر رہے ہیں۔

جبکہ اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کی ہے کہ پاکستان کا ترقیاتی بجٹ دنیا میں سب سے کم ہے۔انسانی ترقی کے لحاظ سے پاکستان 187 ممالک میں بنگلا دیش کے ہم پلہ 146ویںنمبر پر ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان جی ڈی پی کا صرف0.8فیصد صحت پر اور1.8 فیصد تعلیم پرخرچ کرتا ہے۔پاکستان کی 49فیصد آبادی غربت کی زندگی گزار رہی ہے۔دوسری جانب ملک کا دفاعی بجٹ اس سال 6.8فیصد اضافے کے ساتھ31ارب ڈالر ہوگیا۔

اس سلسلے میں اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی روزینہ عالم نے انتخابات جیتنے کی صورت میں نظام تعلیم کی تبدیلی کا وعدہ کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم جی ڈی پی کا چار فیصد تعلیم پر خرچ کرینگے۔اسکے ساتھ صحت کا بجٹ بھی تین گنا بڑھایا جائیگا۔تحریک انصاف کے شفقت محمود نے کہا کہ انکی جماعت تعلیم کا بجٹ تین گنا اور صحت کا بجٹ پانچ گنا بڑھائے گی۔ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے کہا کہ اگر ہم حکومت میں آئے تو صحت اور تعلیم کا بجٹ پانچ پانچ گنا بڑھائیں گے۔پیپلز پارٹی کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے اجرا کی تقریب میں شمولیت سے انکارکردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔