اسامہ کو کس نے مارا؟مزید دعویدار سامنے آگئے

خبر ایجنسیاں  جمعـء 29 مارچ 2013
القاعدہ چیف کو 3اہلکاروں نے گولیاں ماریں، کہانی فرضی ہے، امریکی میڈیا 
 (فوٹو ایکسپریس)

القاعدہ چیف کو 3اہلکاروں نے گولیاں ماریں، کہانی فرضی ہے، امریکی میڈیا (فوٹو ایکسپریس)

واشنگٹن: اسامہ کو کس نے مارا؟ مزید دعوے دار سامنے آگئے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کو مارنے والے امریکی سیلز نے خود کو ہیرو ثابت کرنے کیلیے فرضی کہانی گھڑی تھی۔

گذشتہ ماہ ایک امریکی میگزین میں سیلز ٹیم کے کمانڈو شوٹر کا انٹرویو شائع ہوا ہے شوٹرکا دعویٰ ہے کہ اسامہ کو اس نے قتل کیا ہے کہا ہے کہ سب سے پہلے بالائی منزل پر کمرے میں داخل ہوا تو اس نے اسامہ کو کھڑا پایا اور پاس بندوق پڑی تھی اس نے فوراً اسامہ کے ماتھے پر گولیاں مار کر اسے ہلاک کردیا۔ سیلز ٹیم کے ایک اور ممبر کی کتاب ’نو ایزی ڈے‘ کے مندرجات مذکورہ بیان سے مختلف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک اور سیلز نے بھی اس کہانی کو مسترد کردیا ہے۔

سیلز ٹیم ممبر کے مطابق ان کا ساتھی پوائنٹ مین بالائی منزل کی سیڑھیوں پر چڑھ رہا تھا کہ اسامہ کی طرح دکھنے والے شخص نے دروازے سے باہر جھانکا پوائنٹ مین نے بلاتوقف گولی چلائی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا پوائنٹ مین کمرے میں داخل ہوا اور خودکش حملے کے ڈر سے اندر موجود دونوں خواتین کو دبوچ لیا اتنے میں 2 اور کمانڈوز کمرے میں داخل ہوئے اور فرش پر زخمی حالت میں پڑے اسامہ کے سینے پر گولیاں مار کر اسے ہلاک کردیا۔ شوٹر کی طرف سے اسامہ کے پاس بندوق پڑی ہونے کا بیان بھی جھوٹا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔